تازہ تر ین

جسٹس (ر) ناصرہ جاویدکی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید

لاہور: (ویب ڈیسک) علامیہ اقبال کی بہو جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نےکسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید کی ہے۔
ایک بیان میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نےلانگ مارچ میں جانے کی کوئی بات نہیں کی ہے۔
ان کا کہنا ہے نہ میں تو کسی مارچ میں شریک ہورہی ہوں اور نہ کسی کو اس کی دعوت دے رہی ہوں، سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، جعلی خبر پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں شکایت جمع کراؤں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv