تازہ تر ین

قومی اسمبلی: الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم کر دی گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم کر دی گئی ہیں جبکہ اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی متعارف کروائی گئی شقیں بھی برقرار نہیں رہیں گی۔ قومی اسمبلی میں نیب قوانین میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا ہے۔ قومی احتساب ترمیم دوم بل 2021ء ایوان میں وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔
وفاقی وزیر قانون کاایوان سے خطاب میں کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ اس ایوان میں قانون سازی ہو، سابق حکومت آرڈیننس کے ذریعے معاملات چلاتے رہے ، ایک آرڈیننس چیئرمین نیب کے حوالے سے جاری کیا گیا اور توسیع دی گئی ، اس کے بعد کچھ اور ترامیم کی گئی جس کے ذریعے سول سرونٹس کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بغیر کسی ثبوت کے سول سرونٹس کو جیل میں ڈالا گیا ، سیاستدانوں کو ان کی آواز تبدیل کرنے کے لئے اس نیب کے قانون کو استعمال کیا گیا ، ججز نے کہاکہ نیب کو سیاست دانوں کو دیوار سے لگانے کے لئے استعمال کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv