اسلام آباد : (ویب ڈیسک) ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو 6 روز کی ڈیڈ لائن دے دی، کہتے ہیں اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر سے کارکنوں کو لیکر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نےجناح ایونیو پرکارکنوں سے خطاب میں کہا کہ میری قوم آزادی کےلیےہرقربانی دینے کے لیے تیارہے، ہماری آزادی کی تحریک کوفیل کرنےکےلیےہرقسم کی کوشش کی گئی، پاکستان کے ہرطبقہ فکر کےلوگ متحد ہیں۔ امریکی سازش کےتحت امپورٹڈحکومت کومسلط کیاگیا قوم اس امپورٹڈحکومت کوکسی صورت قبول نہیں کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، امپورٹڈ وزیراعظم اوراس کےبیٹے کوسزا ہونی تھی، اس سے زیادہ قوم کی کیاتوہین ہوسکتی ہے کہ چوروں کواقتدارسونپ دیاگیا۔انہوں نے ازخودنوٹس لینےپرسپریم کورٹ کاشکریہ اداکیا۔عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کیا پرامن احتجاج ہماراحق نہیں ہے؟ کیاہم نےفضل الرحمان اوربلاول بھٹو کےلانگ مارچ کوروکا؟ ہم نے کبھی ان کے جلسوں میں رکاوٹ پیدا کرنےکی کوشش کی؟ میرجعفرمیرصادق امریکی سازش کاحصہ تھے۔ عمران خان نے کہا کہ جس طرح سازش سے ہمیں ہٹایا گیا،عوام میں شدید غصہ ہے۔ ہماری آزادی کی تحریک میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،قوم کی خواتین کوسلام پیش کرتاہوں، ہمارےکارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، اعلیٰ عدلیہ سےاپنےپاکستانیوں سےانصاف چاہتاہوں، اگر یہ جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر میں گھس سکتے ہیں توعام آدمی کا کیا حال ہو گا، امپورٹڈ حکومت نےچن چن کرکرپٹ افسرو ں کوتعینات کیا، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کرتاہوں کہ ایف آئی اےکوشریف مافیا سےبچائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فیصلہ توکیاتھا کہ الیکشن کی تاریخ تک یہاں بیٹھوں گا، 24گھنٹےمیں جوحالات دیکھے یہ ملک کوانتشارکی طرف لےجارہےہیں، حکومت عوام اور پولیس میں نفرت پیدا کرنےکی کوشش کررہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

