اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو پروگرام کی بحالی کے لیے بجلی اور پڑولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے پر زور اور پٹرولیم مصنوعات، بجلی مہنگی کیے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار کر دیا۔
آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ناتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے مشن نے پاکستان حکام سے پاکستان میں معاشی استحکام اور پائیدار نمو یقینی بنانے کے لیے پالیسیوں پر 18 مئی سے 25 مئی تک ورچوئل اور براہ راست مذاکرات کیے۔
بیان کے مطابق مشن کے پاکستانی حکام کے ساتھ زیرالتوا اصلاحاتی پروگرام کے ساتویں جائزے کا نتیجہ نکالنے کے لیے پالیسیز اور اصلاحات پر معاہدے تک پہنچنے کی خاطر انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے، جو آئی ایم ایف ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی انتظامات سے معاون ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ انتہائی مہنگائی اور مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سمیت مشن کے دوران قابل غور بہتری دیکھی گئی جبکہ انتہائی تنزلی کے خاتمے کے لیے مناسب تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے 23 مئی سے پالیسی ریٹ میں اضافے پر عملدرآمد کو خیرمقدمی قدم تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ مالی شعبے میں گزشتہ جائزے میں کیے گئے وعدے پر عمل نہیں ہوا اور حکام کی جانب سے فروری میں جزوی طور پر ایندھن اور توانائی کے لیے سبسڈیز کا اعلان کیا گیا۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ ٹیم نے پروگرام کے اہداف کے حصول کے لیے ایندھن اور بجلی کی سبسڈیز اور مالی سال 2023 بجٹ سمیت پالیسی ایکشن کی ہنگامی ضرورت پر زور دیا۔ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان کے تمام شہریوں کے فائدے کے لیے معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

