اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال کو سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی توہین قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ و رہنما مسلم لیگ نواز رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ڈی چوک پہنچنے کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج کے فیصلے میں پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائین اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے عمران نیازی کی پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کی توہین قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ اس نے کبھی کسی عدالت اور ادارے کا احترام نہیں کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی چوک آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے شرپسند کارکنان نے بلیو ایریا میں درختوں کا آگ لگائی؛ املاک کو نقصان پہنچایا اور وقفے وقفے سے پولیس پر حملہ آور بھی ہورہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کا کام امن وامان کو یقینی بنانا اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہے اور پولیس نے مجبوراً ان شرپسندوں کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کے شیل استعمال کیے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کردیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

