ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ایسے کئی مداح موجود ہیں جو زندگی میں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بےقرار رہتے ہیں۔
تاہم کینیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکار کی ایک مداح ایسی بھی ہے جس نے اپنی شادی کے دِنوں میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کاسن کر شادی ہی ملتوی کردی۔
اس سرپھری مداح کو توجہ تب حاصل ہوئی جب اس کے منگیتر کے ہاتھوں میں ایک پوسٹر دیکھاگیا جس پر لکھا ہوا تھا کہ’’ میری منگیتر نے اس کنسرٹ کی وجہ سے ہماری شادی ملتوی کردی ہے‘‘۔
سوشل میڈیا پرکینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے اس کنسرٹ کی ویڈیو اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف لڑکے کے ہاتھوں میں یہ پلے کارڈ دیکھ کر اس طرف متوجہ ہوئے اور پھر انہیں خود اسٹیج پر مذکورہ پلے کارڈ تھامے دیکھا گیا۔
گلوکار جیسے ہی اس پوسٹر کی تحریر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ویسے ہی ہال چیخوں سے گونج اٹھتا ہے۔ ساتھ ہی عاطف مداح سے دلچسپ انداز میں سوال کرتے ہیں کہ ’’منگنی ہوگئی تو میرا کھانا کدھر ہے؟۔‘‘
بعد ِازاں عاطف اسلم کہتے ہیں کہ ’’مجھے ایک پین دے دیجیے میں اس پلے کارڈ پر آٹوگراف دے دیتا ہوں‘‘۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

