لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی۔ ہر حال میں اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ صوابی پہنچنے پر عمران خان نے کنٹینرسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ جو چوروں کا ٹولہ ہے۔ جس میں امریکا کے نوکر اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ ہیں۔ انہوں نے عوام سے خوفزدہ ہوکر سارے پاکستان میں کنٹینر لگائے ہیں۔
انہوں نے کہاہے کہ دیواریں پھلانگ کے ہمارے لوگوں کو پکڑا اور عورتوں کو تنگ کیا گیا۔ یہ جو بھی کرلیں ہم انشااللہ رکاوٹیں پار کر کے اسلام آباد ڈٰی چوک پہنچیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب یہ لانگ مارچ کر رہے تھے ہم نے کسی کو نہیں روکا، ہمارے دور میں ڈیزل، بلاول اور مریم نے مارچ کیا لیکن ہم نے کوئی رکاوٹیں نہیں رکھیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج پر امن ہوگا، ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا۔یہ ہمارا حق ہے، ہم اس ملک کو اکٹھا کر کے ایک قوم بنا رہے ہیں۔ ایسی قوم جو کسی کی غلامی نہیں کرے گی۔جو امریکی امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کرتی۔
ان کا کہنا ہے کہ بچوں بڑوں ، جوانوں اور خواتین سب نے گھروں سےنکلنا ہے اس ملک کو آزاد کرنے کے لیے گھروں سے نکلنا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

