تازہ تر ین

عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دیں گے: رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے گھر سے اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کا ثبوت ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائیں ، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوچکا ، یہ شخص اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے ،بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی، دھرنا سیاست یامارچ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv