تازہ تر ین

عمران خان کو اسلام آباد آنے دیں ،دیکھتے ہیں کتنا دم ہے: مریم نواز

لاہور: (ویب ڈیسک) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد آنے دیں، دیکھتے ہیں کتنا دم ہے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان احتجاج کی آڑ میں خونی کھیل تماشا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل جمع کررکھے ہیں، ملک کو کسی صورت سری لنکا نہیں بننے دیں گے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ٹی آئی عہدیداروں زبیر نیازی اور بجاش نیازی کی گاڑیوں سےاسلحہ ملا، یہ نام نہاد لانگ مارچ کا بدصورت چہرہ ہے، ان کے ارادے عیاں ہو چکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv