لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے دوسرے روز بھی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہا، اہم رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے گھروں پر چھاپے مارے گئے ، سینیٹر اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو گرفتار کر لیا گیا ،کراچی میں ایم این اے آفتاب جہانگیر کے بھتیجے کو حراست میں لیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی دوسرے روز بھی پکڑ دھکڑ، گھروں اور دفاتر پر پولیس کے چھاپے ، کہیں رہنما تو کہیں کارکن دھر لئے گئے۔ لاہور میں پولیس نے ایکشن کے دوران سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو جوہر ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا۔ میاں محمود الرشید وفاقی کالونی میں میٹنگ کے بعد نکلے تو پولیس نے گھیراؤ کر لیا ، پولیس کے مطابق اُنہیں سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، پولیس نے ایک اور کارروائی میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اعجاز چودھری کے مطابق سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اُنہیں ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا۔
کراچی میں بھی پولیس متحرک رہی، ایم این اے آفتاب جہانگیر کی گرفتاری کیلئے ڈیفنس میں کارروائی کی گئی مگر وہ گھر پر موجود نہ تھے۔ پولیس نے ایم این اے کے بھتیجے اور سمیر بلوچ سمیت 7 کارکنان کو حراست میں لے لیا، زیر حراست کارکنان دھرنے کی پلانگ کررہے تھے، ادھرکلفٹن پولیس نےشاہ رسول کالونی سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر پرویز خان کو پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

