تازہ تر ین

لانگ مارچ، پنجاب اور دیگر شہروں سے اسلام آباد جانیوالی شاہراہیں سیل، شہریوں کو مشکلات

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب اور دیگر شہروں سے اسلام آباد جانے والی شاہراہیں سیل کر دی گئیں۔ اسلام آباد میں ریڈ زون کو مکمل سیل کر کے شہر بھر میں 22 ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے، جڑواں شہروں میں رینجرز بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں، لانگ مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، شہراقتدار کے بس اڈے، ٹرانسپورٹ بند جبکہ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے، وزیرآباد ، گجرات میں دریائے چناب کا پل کنٹینرز لگا کر بند، جہلم میں دونوں پلوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔ صوابی کے قریب بھی پشاور اسلام آباد موٹر وے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv