تازہ تر ین

لانگ مارچ: راستوں کی بندش، چھاپوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ روکنے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف راستوں کی بندش اور چھاپوں کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے موجودہ حکومت کے خلاف 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا اور ملک کے مختلف حصوں میں راستے بند کر دیے اور پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے راستوں کی بندش اور چھاپوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جس کے بعد یہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
درخواست کی سماعت تین رکنی بنچ کل کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ کا حصہ ہوں گے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv