کابل: (ویب ڈیسک) طالبان حکومت نے افغانستان کے تمام ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات سے معاہدہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے گزشتہ برس اگست کے وسط میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک کے ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری رکھی ہوئی تھی۔
تاہم اب طالبان حکومت کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ملکی ایئرپورٹ کی بحالی کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت یو اے ای ایئرپورٹ کے زمینی انتظامات دیکھے گا۔
نائب وزیراعظم نے یواے ای کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ اور یہ بھی نہیں بتایا کہ متحدہ عرب امارات ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کس کے پاس ہوگی کیوں کہ طالبان ہوائی اڈے کی سیکیورٹی کے لیے کافی حساس ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے طالبان کے اس بیان پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ قطر اور ترکی کی جانب سے افغانستان کے ایئرپورٹس کی بحالی کی کے لیے ٹیکنیکل معاونت کے لیے ٹیمیں بھی بھیجی تھیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

