تازہ تر ین

ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ: پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-13 سے پچھاڑ دیا

جکارتہ: (ویب ڈیسک) ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں دوسرے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-13 سے پچھاڑ دیا۔
انڈونیشیا کے کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے میزبان انڈونیشیا کوصفرکے مقابلے میں 13 گول سے ہرا دیا۔
پینالٹی کارنر سپیشلسٹ رضوان علی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 4، دوسرے میں 5، تیسرے میں 3 جبکہ چوتھے کوارٹر میں ایک گیند کو جال میں پھینکا۔
قومی ٹیم کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک، اعجاز، منان، رانا وحید نے 2.2 گول سکور کیے۔ مبشر علی، شان علی، غضنفر علی اور شکیل معین نے ایک ایک گول کیا۔
دوسری طرف پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری لیگ میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv