لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فیچر فلم ’جوئے لینڈ‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کینز میں سب کے دل جیت لیے، نمائش کے بعد جیوری نے ٹیم کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا، یہ پہلا موقع تھا جب کوئی پاکستانی فلم کان فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کی گئی ہو۔
انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر تالیوں کی گونج میں پاکستانی فنکاروں کو خوشی سے جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
‘جوئے لینڈ’ کی اسکریننگ کے موقع پر سینئر اداکارہ ثانیہ سعید اور ثروت گیلانی سمیت فلم کے ہدایت کار صائم صادق، فلم ساز و اداکار سرمد کھوسٹ اور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ٹرانس اداکارہ علینہ خان نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔
جبکہ اداکارہ ثروت گیلانی نے کینز کے ریڈ کارپٹ کے لیے پاکستانی پرچم کے ہرے رنگ کا انتخاب کیا جسے انہوں نے ایک خواب پورا ہونے کے مترادف قراردیا۔
پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ ثانیہ سعید بھی خوبصورت مشرقی لباس میں نظر آئیں۔
ٹرانسجنڈر پر بنائی گئی صائم صادق کی فلم ‘جوئے لینڈ’ کو کان فلم فیسٹیول 2022 میں ‘ان سرٹن ریگارڈ’ کیٹگری کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ صائم صادق کا یہ پہلا اعزازنہیں، اس سے قبل 2019 میں ان کی شارٹ فلم ‘ڈارلنگ’ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

