تازہ تر ین

ٹیم کے انتخاب میں بہترین دستیاب صلاحیت پر بھروسہ

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سپرلیگ کے پیش نظر ٹیم کے انتخاب میں بہترین دستیاب صلاحیت پر بھروسہ کیاگیا ہے۔
۔چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز چونکہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے لہٰذا اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس کے حصول کی خاطر انہوں نے بہترین دستیاب صلاحیت کا انتخاب کیا ہے تاکہ براہ راست کوالیفائی کرنے میں آسانی مل جائے جبکہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں آزمائے جانے والے اکثر کھلاڑیوں کو دوبارہ موقع اس وجہ سے دیا گیا ہے کہ وہ خود کو مستحکم کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ یقین ہے گزشتہ ون ڈے سیریز کی کامیابی سے حاصل شدہ تجربے سمیت ان کی جانب سے عمدہ کھیل سامنے آئے گا۔چیف سلیکٹر کے مطابق سیریز میں کوویڈ پروٹوکولز سے نجات کے بعد انتظامی ماحول نہ ہونے کے باعث انہوں نے سکواڈ کو 16کھلاڑیوں تک محدود رکھا کیونکہ ضرورت کے وقت کھلاڑی مختصر نوٹس پر بھی طلب کئے جا سکتے ہیں۔
محمد وسیم نے مزید کہاکہ آصف علی،آصف آفریدی ،حیدرعلی اور عثمان قادر کو منتخب نہیں کیا گیا جو کچھ کھلاڑیوں کی انجریز کے بعد آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران طلب کئے گئے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیئرز بدستور ان کے پلان کا حصہ ہیں اور انہیں رواں برس ٹی ٹونٹی کی باہمی سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قابل غور سمجھا جائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv