لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکا قیدیوں کی فلاح و بہبود کا مشن، پنجاب میں جیل اصلاحات میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت جیل اصلاحات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں عبدالعلیم خان، خواجہ سلمان رفیق، علی رضا، عنیزہ فاطمہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، عائشہ نواز او رردا قاضی اسلام آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کو بھی ان کا جائز حق دیں گے، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب پریزنرز رولز (Prisoners Rules)میں ترامیم کی تیاریاں شروع کردی گئیں، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پریزنرزرولز کو آسان بنائیں تا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولتیں مل سکیں، فرسودہ قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ، ہم نے جیل نظام میں ایسی اصلاحات لانی ہیں جس سے قیدیوں کو بنیادی سہولتیں میسر ہوں، آپ سب کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ رولزقیدیوں کیلئے ہیں، قیدی رولز کیلئے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے کریں جس سے قیدیوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں، جیلوں میں قیدیوں کے لئے کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں، بیرکس میں ائرکولرزلگانے کے کام میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، جیلوں میں بوسیدہ بلڈنگزکی تعمیر و مرمت کا جامع پلان تیار کیا جائے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے کھانے کے لئے فنڈز میں مزید اضافہ کیا جائے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے کے ذریعے کھانے کی کوالٹی کو باقاعدہ چیک کیا جائے، جیلوں میں فیملی رومز کے استعمال کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں، جیل ہسپتالوں میں ضروری مشینری اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، 7 روز کے اندر جیل ریفارمز کے حوالے سے حتمی تجاویز پیش کی جائیں، بہت میٹنگز ہو چکیں، اب فیصلے کر کے قیدیوں کو ریلیف دینے کا وقت ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

