تازہ تر ین

افغانستان: خواتین اینکرز سے اظہارِ یکجہتی، مرد میزبانوں نے بھی ماسک سے چہرہ چھپالیا

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں خواتین اینکرز سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مرد میزبانوں نے بھی ماسک سے اپنا چہرہ چھپالیا۔
طالبان حکومت نے گزشتہ دنوں افغانستان میں ٹی وی نشریات کا حصہ بننے والی تمام خواتین کو شوز کے دوران چہرے کو نقاب سے ڈھانپنے کا حکم دیا۔
تاہم گزشتہ روز افغانستان کے بڑے ٹی وی چینلز پر خواتین پریزینٹرز نے طالبان کے حکم نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے چہروں کو ڈھانپے بغیر اسکرین پر پروگرام پیش کیے۔
بعد ازاں اس حوالے سے طالبان کا مؤقف بھی سامنے آیا جس میں افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ’ العربیہ ‘ سے گفتگو کے دوران خواتین اینکرز کے بغیر حجاب شوز کرنے پر گفتگو کی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے زور دیتے ہوئے تمام چینلز پر واضح کیا کہ خواتین کے لیے عبایا اور حجاب افغانستان کی ثقافت کا حصہ ہیں اور پردہ اسلامی شریعت کے لیے لازمی ہے، اگرچہ حکومت وقت نے ٹی وی میزبانوں کو چہرہ ڈھانپنے کا حکم دیا ہے لیکن ٹی وی میزبانوں کے لیے چہرہ اور ناک ڈھانپنا ضروری ہے جوکہ ماسک لگاکر بھی ڈھانپا جاسکتا ہے۔
تاہم افغانستان کے بڑے نیوز چینل ٹولو نیوز نے طالبان کی جانب سے جاری حکم نامے پر عمل درآمد شروع کیا۔
ٹولو نیوز کی خاتون اینکر نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے طالبان کے فیصلے پرمزاحمت کی اور چہرے کو ڈھانپنے کے خلاف تھے لیکن ہمارے چینل پر دباؤ ڈالا گیا اور کہا گیا کہ کوئی بھی خاتون پریزنٹر جو چہرے کو ڈھانپے بغیر اسکرین پر نظر آئے اسے کوئی اور کام دیا جائے یا اسے ہٹا دیا جائے اس لیے ہمیں مجبوراً چہرہ ڈھانپنا پڑا۔
دوسری جانب خواتین اینکرز سے اظہار یکجہتی کیلئے مرد میزبانوں نے بھی اپنا چہرے ماسک لگا کر چھپا لیا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز افغانستان کے بڑے نیوز چینلز میں مرد اینکرز نے چہرے پر ماسک لگا کر نشریات کا آغاز کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv