تازہ تر ین

بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کو فوری وکیل تک رسائی دی جائے: مشعال ملک

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کو فوری وکیل تک رسائی دی جائے، کشمیر کی تحریک ہماری اگلی نسلوں کے لیے ہے۔
خیال رہے کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں حریت رہنما یاسین ملک کوسخت ترین سزا سنائے جانے کا امکان ہے، بھارتی عدالت کے متوقع فیصلے کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے جبکہ مشعال ملک نے یاسین ملک کی جان بچانے کی بھی اپیل کردی ہے۔
اسلام آباد میں مشعال ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یاسین ملک کے حق میں پارلیمان میں قرارداد لائی جائے گی، یاسین ملک کا کیس عالمی عدالت میں کیوں نہیں جا سکتا؟۔
مشعال ملک اور سینیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ بھارت چاہے جتنا ظلم کرلے، کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv