تازہ تر ین

ڈولفن کے علاج کیلئے مرجانی چٹانوں میں “ہسپتال” موجود

زیورخ: (ویب ڈیسک) سمندر میں میلوں پھیلی ہوئی مونگے اور مرجانی چٹانیں بعض جانوروں کیلئے ہسپتال کا کام کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جلد کی بیماریوں میں مبتلا ڈولفن مرجانی چٹانوں میں آکر خود کو رگڑتی ہیں اور شفا یاب ہو کر واپس چلی جاتی ہیں۔ جلد کے انفیکشن اور خارش کیلئے ہم ڈٓاکٹر کے پاس جاتے ہیں یا کوئی مرہم لگاتے ہیں لیکن جلد کی خارش یا کسی اور بیماری میں ڈولفن مونگے اور مرجانی چٹانوں کا رخ کرتی ہیں، وہاں ناک سے دم تک ڈولفن اپنا جسم رگڑتی ہیں اور صحت یاب ہو جاتی ہیں۔
یہ تحقیق جامعہ زیورخ کی اینجلازلٹز نے کی ہے جس کی تفصیل آئی سائنس نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv