تازہ تر ین

ہائے یہ عشق!!!امریکی خاتون ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کرنے سات سمندر پار آگئی

امریکی ڈاکٹر میگ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور پاکستان کے ایک درزی سے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی رشتے میں بدل گئی،میگ نامی خاتون امریکا کے شہر شکاگو کے سرکاری ہسپتال میں بطور گائناکولوجسٹ ملازمت کرتی ہے، جبکہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محبوب علی درزی کا کام کرتے ہیں، دونوں کا انٹرنیٹ پر رابطہ ہوا ،پھر آہستہ آہستہ ان دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی۔ڈاکٹر میگ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور اسلامی نام ہانیہ رکھا ۔نومسلم امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیار کرنے والے اور زندہ دل لوگوں کا ملک ہے اور اپنے سسرالی والوںسے مل کر بہت خوش ہوئی ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv