تازہ تر ین

عمران خان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ،آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ہنگامی ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری سے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ،ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال اور عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے جس کا ہر فورم پر مقابلہ کیا جائے گا، دوسری جانب آصف زرداری نے کہا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے اورعمران خان مزید طوالت دینا چاہتا ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے عزم کیا کہ عمران خان کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا اور اتحادی حکومت مل کر ملک کو مسائل سے نکالے گی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv