تازہ تر ین

بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری،راستے بند،سیاح پھنس گئے

گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر ٹاپ اور چلاس ہائی پر شدید برفباری جاری،راستے بند ہونے کے باعث متعدد گاڑیاں پھنسنے سے سیاح محصور ہو کر رہ گئے۔چیف سیکرٹری جی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کاعملہ برف ہٹانے کی مشینری کے ہمراہ بابوسر ٹاپ روانہ ہوگیا ہے جبکہ قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق بابوسرٹاپ پربرفباری اور خراب موسم کے باعث پھنسی 50 سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کرلیاگیا،پھنسی گاڑیوں میں درجنوں مسافر اور سیاح سوار تھے جنہیں بابوسر سینٹر پہنچادیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق بابوسر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv