لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے آگے کھائی اور پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ رانا ثنا اللہ بھڑکیں مارنا چھوڑ دیں۔
پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 11 بجے مال روڈ پر پولیس نے ناکے لگائے ہوئے تھے اور پنجاب اسمبلی میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ حمزہ شہباز جھوٹ کی سیاست کرنے کے لیے 90 شاہراہ پر بیٹھے ہوئے تھے اور حمزہ شہباز نے جھوٹ کی سیاست کل شیریں مزاری کے ساتھ بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ اگلے دو دنوں میں دوبارہ گورنر بنیں گے اور پرویز الہٰی کے خلاف عدم اعتماد کو پینل آف چیئرمین نے نمٹا دیا۔ آئی جی پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور سیکرٹری اسمبلی کے ماتحت نہیں ہیں اور آئی جی اگر سیکرٹری اسمبلی کے تابعدار ہوتے تو پولیس کبھی اسمبلی نہیں آتی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہٹ دھرمی ہم نے نہیں ن لیگ نے کی ہے اور رول اینڈ پروسیجر کے تحت اسپیکر جب چاہے اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا میں چاہوں تو 20 لوگ بھی جمع نہیں ہوسکتے اور فیصل آباد کا جلسہ عمران خان کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔ رانا ثنا اللہ بڑھکیں مارنا چھوڑیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی قانون اراکین اسمبلی کو ایوان میں جانے سے منع نہیں کرتا۔ شیریں مزاری کو غیرآئینی طریقے سے گرفتار کیا گیا اور پھر 2 گھنٹے بعد بادشاہ کی طرح حمزہ شہباز کہتے ہیں میں نے رہائی کا حکم دیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے بدمعاشی کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

