تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مختلف نشستوں پر آج پولنگ جاری

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مختلف وجوہات کی بنا پر مختلف کیٹگریز پر ملتوی ہونیوالی نشستوں پر آج پولنگ جاری ہے۔
انتخابات میں ضلع کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، اپر کوہستان، کولائی پلاس اور ملاکنڈ شامل ہیں۔ انتخابات امیدواروں کے وفات اور دیگر وجوہات کی بنا پر بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات 6تحصیل اور 26ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز میں مختلف خالی نشستوں پر الیکشن ھو رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کل 52پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔اس حوالے سے سکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv