تازہ تر ین

حکومت کیلئے آگے کھائی پیچھے پی ٹی آئی ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے آگے کھائی اور پیچھے پی ٹی آئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آئین و قانون کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلایا ہے۔ آج ہر حال میں اجلاس ہو گا اور ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے آگے کھائی اور پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کے ساتھ آل شریف کا بغض ہے اور آج نہیں تو کل اجلاس ہو جائے گا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف کامیاب اور ن لیگ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتفاق فاونڈری میں کوئی مزدور احتجاج کرتا تو اسے بھٹی میں پھینک دیا جاتا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv