تازہ تر ین

لاہور پولیس نے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا

لاہور میں پولیس نے چھاپہ مار کر ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس دیواریں پھلانگ کر رائے ممتاز کے گھر کے اندر داخل ہوئی اور انہیں گرفتار کر لیا۔

رائے ممتاز کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رات کو پولیس نے گھر چھاپہ مارا اور رائے ممتاز کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے رائے ممتاز کی گرفتاری اور محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہو رہا ہے، حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت پر مبنی ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv