تازہ تر ین

لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے کی اجازت کا فیصلہ اتحادی کریں گے: رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے، اگر روکنے کا فیصلہ ہوا تو انہیں گھروں سے بھی نہیں نکلنے دیں گے، افراتفری کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں ہونگی، پھر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔
بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر ہے، آج پاکستان کی بنیاد ایٹمی قوت ہے، اگر پاکستان اسلامی ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن ہمیں زیر کردیتا، 28 مئی کے جلسہ کی تیاری کے لئے آیا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گے، اگر حالات مناسب نہ ہوئے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کسی کیساتھ اس وقت الیکشن کا الحاق نہیں ہوا، ہم الیکشن کی طرف جانا چاہتے تھے، ملک کا اسوقت بھٹہ بیٹھ چکا ہے، متحدہ اتحادی کا فیصلہ ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، قانون اپنا راستہ لے گا، شیریں مزاری نے زرعی اصلاحات والی اراضی جعل سازی سے اپنے نام کرالی، گرفتاری تفتیشی افسر کا معاملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا گیا، کاش ہمارے لئے بھی کبھی دن کو 12 بجے عدالت لگے، لانگ مارچ کی کال پر اتحادی لیڈروں نے فیصلہ کرنا ہے ، اگر انکو روکنے کا فیصلہ ہوا تو انکو گرفتار بھی کریں گے، سائبر ایکٹ موجود ہے لیکن موثر نہیں، اس قانون کو مل بیٹھ کر تبدیل کرنا ہوگا، بہاولپور صوبہ بحالی کے حق میں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv