تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔
مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ پارٹی نشان کے حصول کے لئے ن لیگ کو نااہل قرار دیا جائے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کی انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی مقررہ تاریخ 13 مارچ 2022 تھی، ن لیگ کی درخواست پر 14 مئی تک انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی آخری تاریخ دی گئی تھی، لیکن مسلم لیگ ن نے تاحال الیکشن کمیشن کو انٹراپارٹی الیکشن کروانے کا سرٹیفکیٹ مہیا نہیں کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv