تازہ تر ین

ایشیا ہاکی کپ، پریکٹس میچ میں پاکستان نےعمان کو ہرادیا

جکارتہ: (ویب ڈیسک) ایشیا ہاکی کپ کے لیے جکارتہ میں موجود پاکستانی ہاکی ٹیم نے دوسرے پریکٹس میچ میں عمان کو ایک گول سے ہرادیا۔
پاکستان کی طرف سے واحد گول پنالٹی کارنر پر تیسرے کوارٹر میں رضوان علی نے کیا، پہلے پریکٹس میچ میں کوریا نے پاکستان کو دو کےمقابلے میں ایک گول سے ہرایا تھا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا اغاز پیر سے ہورہا ہے، ابتداائی روز پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا، پاکستان گروپ اے میں شامل ہے جس میں بھارت اور جاپان سمیت انڈونیشیا کو بھی ہرانے کا چیلنج درپیش ہوگا، ایشیا کپ کی تین بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
میزبان کے طور پر بھارت پہلے ہی ورلڈکپ کھیلنے کا اہل ہے، ایشیا کپ کی دوسری تین ٹیمیں اب اپنی جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv