اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پہلی بار ملک میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے ایک پائیدار اقدام اٹھایا گیا، سپریم کورٹ نے واضح کہا شہباز شریف اور دیگر کے مقدمات میں تفتیشی افسران کو تبدیل نہ کیا جائے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ہائی پروفائل مقدمات میں تقرریاں تبادلے روکنے کے حکم پر فواد چودھری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آج ایک تاریخی اقدام کیا گیا۔ پہلی بار پاکستان میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے ایک پائیدار قدم اٹھایا گیا۔ حکومت میں بڑے لوگوں کے خلاف مقدمات میں تفتیشی ٹیموں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیسز کے ریکارڈز میں تبدیلی بھی کی جارہی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے اس حوالے سے جو احکامات جاری کیے، وہ خوش آئند ہیں، سپریم کورٹ نے واضح کہا شہباز شریف اور دیگر کے مقدمات میں تفتیشی افسران کو تبدیل نہ کیا جائے۔ نیب اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیے گئے کہ جو تبدیلیاں ہوئیں وہ کیسے اور کس قانون کے تحت ہوئیں
سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مقدمات کے تمام تر ریکارڈ کو سیل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے جج صاحبان کو بھی تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے معاملات کو شفاف طریقے سے لے کر چلیں، ان تمام اقدامات سے عوام کا اعتماد عدلیہ پر بڑھے گا، ایسے اقدامات سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی راہ ہموار ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

