Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

شہباز شریف جیسے ہی اقتدار سے باہر ہو گے تمہیں جیل میں ڈالیں گے: عمران خان

By adminمئی 18, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

گوجرانوالا: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ن لیگ پر بھاری ہے۔ شہباز شریف غلط فہمی میں نہ رہنا ہم نے تمہیں نہیں چھوڑنا، وہ وقت زیادہ دورنہیں تم جیسے ہی اقتدارسے باہر ہو گے تمہیں جیل میں ڈالیں گے۔عوام کا جذبہ جنون دیکھ کراب کوئی شک نہیں اسی ماہ اسلام آباد میں اپنی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کرایک نیا پاکستان بنائیں گے۔
گوجرانوالا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 21 سال کرکٹ کھیلی لیکن سٹیڈیم میں اتنے زیادہ لوگ نہیں دیکھے، شانداراستقبال، جذبے، جنون پر دل سے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ماشااللہ میرا گوجرانوالہ اسلام آباد مارچ کے لیے تیارہے، یہ سیاست نہیں انقلاب آرہا ہے۔ سارے پاکستان کے بڑے، بڑے ڈاکو، مافیا ایک طرف کھڑے ہوگئے، اللہ کا شکرادا کرتا ہوں میری قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ جب قوم ،ایک قوم بن کر کھڑی ہوجائے اس کوانقلاب کہتے ہیں، کرپٹ مافیا لوگوں کا خون چوستے ہیں، مافیا کو بُری طرح شکست دیں گے۔ گوجرانوالا والو ! کیا اسلام آباد کے لیے تیار ہو، میں اسلام آباد پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے سب کو بلا رہا ہوں، پاکستان کے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر کے پاکستان کی منتخب حکومت کوسازش کے تحت گرایا گیا، بتائیں یہ سازش تھی یا مداخلت ؟
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے شعور کو سلام پیش کرتا ہوں، پہلے سازش پھراس کے بعد مداخلت ہوتی ہے۔ یہ سمجھ رہے تھے جب بھی وزیراعظم کو نکالا جاتا ہے تو مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں، میری قوم مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے سڑکوں پر نکل آئی، دو وجہ سے اسلام آباد بلا رہا ہوں، ایک امریکی سازش کو ناکام بنانا ہے، دوسرا ملک کے بڑے ڈاکو، قاتل، منشیات فروشوں سازش کرنے والوں کیخلاف نکلنا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم زندہ اورآزاد ہے اس لیے سڑکوں پر ہے، جب ہماری حکومت ہٹائی گئی اس وقت ملکی دولت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا، ہماری حکومت میں تاریخی ایکسپورٹ ہو رہی تھی، پچھلے نو ماہ میں 26 فیصد پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھی، ایوب خان کے دورکے بعد پاکستان کی انڈسٹری اٹھنا شروع ہوئی۔ بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 31 ارب ڈالر بھیجے، ہم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، زیادہ ٹیکس اکٹھا ہونے پر حکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کو کم کیا تھا، دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں، ہم نے عوام پر کم بوجھ ڈالا، ہماری حکومت نے کسانوں کوپیداوارکا پورا معاوضہ دیا، ہمارے دوسالوں میں کسانوں کا سب سے زیادہ خوشحالی میں گزرا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں غربت اور تباہی پھیلی، کورونا کے دوران ہم نے معیشت اور لوگوں کوغربت سے بچایا، برصغیرمیں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملا، جب ہمارا ملک صیح راستے پر جا رہا تھا تو ڈاکوؤں نے امریکا کیساتھ ملکر ہماری حکومت گرائی، شہبازشریف نے بڑی محنت سے امریکیوں کے جوتے پالش کیے، امریکی سفارتکار خاتون کا مریم نوازنے ایسا استقبال کیا لگ رہا تھا وہ اسے کہے اس پرجوتے رکھ کر چلو۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری آج کل بڑا خوش ہیں، آصف زرداری ساری گالیاں ن لیگ کو پڑنے پر بڑا خوش ہے، آصف زرداری پیسے بنارہا ہے اور گالیاں ن لیگ کوپڑ رہی ہیں، واقعی زرداری تم (ن) لیگ پر بھاری اور ان سے اچھا بدلہ لے رہے ہو، چیری بلاسم امریکی سفارتکاروں کے جوتے پالش کرتا ہے، چیری بلاسم فوجی بوٹ ایسے پالش کرتا ہے کہ اسے اپنی شکل نظر آتی ہیں، شہبازشریف وزیراعظم تو بن گیا ہے اب سے سمجھ نہیں آ رہی، شہبازشریف کو اچکن سلوانے کا بڑا شوق تھا اب عوام کوجواب دو۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بزدل نوازشریف دوسری دفعہ ملک چھوڑ کر بھاگا ہے، دونوں بھائی اب پھنس گئے، آگے سمندر اور پیچھے عمران خان کھڑا ہےخ آگے جاتے ہیں تو سمندر تو پیچھے عمران خان عوام کو لیکر کھڑا ہے، مسلم لیگ والو سن لو آپ لوگوں کو 30 سال ہر بار بچایا گیا، 30 سال سے دونوں بھائی ظلم کر رہے تھے، کان کھول کرسن لو ڈاکوؤ تمہارا وقت آگیا عوام کا سمندرتمہیں بہالے جائے گا۔ شہباز شریف سے لوگ پوچھتے ہیں اے کی کیتاخ اے پھنسوا دیا سانوں، شہباز شریف کو اس لیے جلدی تھی ایف آئی اے کیس میں سزا ہونے والی تھی، شہباز غلط فہمی میں نہ رہنا ہم نے تمہیں نہیں چھوڑنا، ڈاکٹررضوان تمہاری وجہ سے مرا، شہباز شریف وقت زیادہ دورنہیں تم جیسے ہی اقتدارسے باہرتمہیں جیل میں ڈالیں گے، تمہارے کیس کو وہی سے شروع کریں گے۔ 30سال بعد اسمبلی ڈیزل کے بغیرچل رہی تھی، اب یہ پھرڈیزل کولے آئے ہیں، سپریم کورٹ کولوٹوں کوفارغ کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ شکرہے اللہ کا گوجرانوالا سے کوئی لوٹا نہیں ہوا، جنوبی پنجاب سے بڑے لوٹے ہوئے، پرسوں ملتان لوٹوں کا بندوبست کرنے جا رہا ہوں، جنہوں نے حلقوں سے غداری کی شکریہ سپریم کورٹ ان کو فارغ اور ذلیل بھی کیا۔ جب سب نے مل کر میری حکومت گرائی تو صحافی نے پوچھا کون، کون شامل تھے تو میں نے کہا تھا کوئی نہیں رہ گیا سب ایک طرف چلے گئے، سب مافیا نے ملکر مجھے گرایا، گھر پہنچا تو سوچ رہا تھا لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، سوشل میڈیا پر جو کچھ دیکھا ہاتھ اٹھا کر اللہ کا شکر ادا کیا تو نے میری قوم کو جگا دیا، وزارت عظمیٰ تو کچھ نہیں، اسے جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، اللہ نے میری قوم کو جگا دیا، ایک قوم بننے پر ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، جب ہم ایک قوم بن جائیں گے تو ہمارے لیے قرضے واپس کرنا کوئی مشکل نہیں ہوگا،2010سیلاب کے دوران قوم نے ملکرمشکلات کا سامنا کیا، انشااللہ ہم ایک قوم بن کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، 26سال پہلے وعدہ کیا تھا کبھی جھکا اورنا کبھی عوام کوجھکنے دوں گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ گوجرانوالا کی بہنوں، بچوں، فیملیزنے اسلام آباد آنا ہے، حقیقی آزادی کے لیے سب نے باہر نکلنا ہے، اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں، ہم امریکا کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم پیارے نبی ﷺ کے امتی ہیں، یہاں کا جذبہ جنون دیکھ کراب کوئی شک نہیں انشااللہ اسی ماہ اسلام آباد میں اپنی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کرایک نیا پاکستان بنائیں گے،عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی پرفارمنس دیکھ کر گوجرانوالا کے ممبران کو ٹکٹ دوں گا، اسلام آباد جانے کے لیے ڈرو گے تو نہیں، پولیس کی فکر نہ کرنا اب حمزہ شہباز کو اچکن اتارنا پڑے گی، اب تو پولیس اورسرکاری افسران کی فیملیزبھی ہمارے ساتھ اسلام آباد جائیں گی، ابھی سے اسلام آباد کی تیاری کر لو، مجھے اتنا پتا ہےمیری فوج کی فملیزبھی انشااللہ اسلام آباد جائیں گی۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.