تازہ تر ین

انڈونیشین شہری کی خطرناک اژدھا گلے میں ڈال کر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشین شہری کی دیوقامت اژدھے کو گلے میں ڈالے رقص کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا۔
اژدھے میں زہر نہیں ہوتا مگر وہ دیگر سانپوں کی نسبت زیادہ خطرناک ہوتا ہے کیوں کہ وہ اپنی طویل القامت اور طاقت سے اپنے شکار کو جکڑکر ہڈیاں توڑ دیتا ہے اور آہستہ آہستہ شکار کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
ان تمام باتوں سے واقف ہونے کے باوجود ایک انڈونیشین شہری کی دو طویل القامت اژدھوں کو گلے میں ڈالے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس میں ایک شخص کو گلے میں دو 20 فٹ لمبائی سے زائد طویل القامت اژدھے گلے میں ڈالے کھڑا ہے اور رقص کررہا ہے۔
ویڈیو کو 44 ہزار صارفین نے پسند کیا جب کہ سیکڑوں کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے کا سلسلہ جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv