تازہ تر ین

پی ڈی ایم کا 6 مئی کو یوم حرمت رسول ﷺ منانے کا اعلان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مسجد نبویﷺ میں نعروں کے معاملے پر 6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسول ﷺ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندے ورچوئلی شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 6 مئی کو ملک بھر میں یوم حرمت رسولﷺ منایا جائے گا، 6 مئی کو جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں اجتماعات ہوں گے۔
اس حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کی صوبائی جماعتیں احتجاج کیلئے تیاریاں سے شروع کریں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv