تازہ تر ین

95 سالہ ملکہ برطانیہ نے کورونا کو شکست دیدی

لندن: (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد انھوں نے معمول کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 فروری کو ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر 95 سالہ ملکہ نے خود کو شاہی محل میں قرنطینہ کرلیا تھا۔
شاہی محل سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ملکہ برطانیہ کو کورونا کے معمولی نوعیت کی علامتیں ہیں اور ماہر معالجین کی ایک ٹیم ہر وقت ملکہ برطانیہ کی نگہداشت کے لیے موجود ہے۔
اس دوران ملکہ برطانیہ کے ساتھ طے شدہ اہم ملاقاتوں اور سرکاری تقریبات کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ شاہی محل نے ملکہ برطانیہ کی صحت کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ سے بھی انکار کردیا تھا۔
تاہم اب شہزادہ چارلس کے مطابق دس دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کرایا گیا جو منفی آیا اور ان کی صحت بھی کافی بہتر ہے۔ ملکہ برطانیہ نے معمول کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv