لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے شاہنوازدھانی کی پرفارمنس پر تنقید کے معاملےپر شاہد آفریدی کا کہنا ہے دھانی پرفارم کریں پھر چاہے جشن مناتے اسٹیڈیم سے باہر چلے جائیں۔
ایک نجی ٹی وی کے دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی پر تنقید سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہےکہ میں نئے آنے والے کھلاڑیوں سے صرف اتنا چاہتاہوں کہ ان کی توجہ کرکٹ پر رہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں شاہنواز دھانی کرکٹ پر فوکس رکھیں پھرچاہے وہ جشن مناتے ہوئے تماشائیوں کے پاس ہی نہیں اسٹیڈیم سے ہی باہر چلیں جائیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن ان کی ساری توجہ کرکٹ اور پرفارمنس پر رہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے دھانی کے بھائی کے ٹویٹ کا ذکر بھی کیا گیا ۔ ٹویٹ میں مخمور دھانی نے شاہد آفریدی کی شاہنوازپر تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا میری والدہ کو کرکٹ کی الف ب نہیں پتا لیکن جب ان سے دھانی کی کرکٹ کے حوالے سے بات کریں تو وہ کہتی ہیں کہ میرا بیٹا آفریدی کی طرح کرکٹ کھیلتا ہے۔ کیوں کہ وہ کرکٹ میں صرف آفریدی کو ہی جانتی ہیں۔
شاہد آفریدی نے اس پر دھانی کی والدہ کی خواہش پوری ہونے سے متعلق دعا کی۔ انکا کہنا ہے میں ہمیشہ سے نئے آنے والی کھلاڑیوں کو سپورٹ کررہا ہوں اور ایسا کم ہی ہوتا ہے۔ لیکن جب میں ٹیم میں آیا تو مجھے بھی کسی نے سپورٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کی پرفارمنس اور جشن منانے پر تنقید کی تھی۔ بعد ازاں کوالیفائر میچ میں دھانی کی کارکردگی کو سراہا بھی تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

