تازہ تر ین

الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

الجزائر : (ویب ڈیسک) شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے۔
دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ افریقہ کے ملک الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے پوسٹ کیے جانے والے تمام پیغامات الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں سفارتخانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کیے جاتے رہے ہیں۔ دسمبر 2021 یورپی ملک سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے اس پر وزیر اعظم سے مہنگائی اور سفارتی عملے کو در پیش مسائل سے متعلق شکوے کیے گئے تھے۔
گزشتہ برس ہی ارجنٹائن میں پاکستانی سفارتخانے کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv