تازہ تر ین

بہاولپور: گھریلو تنازع پر ماں نے جگر گوشوں کو کالا پتھر پلادیا، دو بچے جاں بحق، دو کی حالت نازک

بہاولپور: (ویب ڈیسک) بہاولپور ہیڈ راجکان کے علاقے میں گھریلو تنازع پر ماں کی طرف سے اپنے بچوں کو کالا پتھر پلانے سے ماں اور دو بچے زندگی کی بازی ہار گیے، دو کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
افسوسناک واقعہ کے بعد پانچوں زخمیوں کو بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں بچوں کی ماں 30 سالہ مہناز بی بی گزشتہ روز جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ دو بچے پانچ سالہ مرتضی اور سات سالہ رابعہ بی بی آج زندگی کی بازی ہار گئے۔
ہسپتال میں باقی بچنے والے بچوں ایان اور فیضان کی حالت بھی بدستور تشویشناک ہے۔ بہاولپور اور گردونواح میں کالے پتھر سے خودکشی کا رجحان عام ہو گیا ہے اور یہ پتھر گلی محلے کی عام دکانوں پر آسانی کے ساتھ دستیاب ہے جس کا متعلقہ حکام کی جانب سے فوری نوٹس لینا ناگزیر ہو گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv