تازہ تر ین

چودھری برادران سے ملاقات زبردست رہی، اب اپوزیشن کو گھبرانا ہے: عثمان بزدار

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چودھری برادران سے ملاقات انتہائی زبردست رہی، اب اپوزیشن کو گھبرا نا ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھل کر کھیلیں گے، ڈرنے والے نہیں ، اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں اور عوام بھی۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس صحت کارڈ ہوگا، صحت کے بجٹ میں ماضی کی نسبت ڈبل اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے نرسنگ کے شعبہ پر توجہ نہیں دی، آئندہ ہر سال 2 مارچ کو نرسنگ ڈے منایا جائے گا، 10 ہزار سے زائد نرسیں بھرتی کی گئیں، کورونا کے دوران طبی عملے نے بے مثال خدمات سرانجام دیں، نرسنگ طلبا کا ماہانہ وظیفہ 20 ہزار سے 31 ہزار کر دیا گیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 8 مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہے ہیں، 23 بڑے اسپتال بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں، ہر ضلع میں صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے، پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ تک علاج کی سہولت دے دی، 73 فیصد آبادی کو صحت کارڈ فراہم کیا جاچکا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv