کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 روزہ جنگ میں 6 ہزار روسی مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کا مقصد ہماری تاریخ کو مٹانا ہے لیکن روس یوکرین پر بم اور راکٹ حملوں سے نہیں جیت سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ہماری حمایت کا اعلان کرے اب غیر جانبدار رہنے کا وقت نہیں ہے۔
دوسری جانب روس یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کو کئی پابندیوں کو سامنا ہے اور اب گوگل نے بھی یورپ بھر میں ایپ اسٹور سے روسی میڈیا آر ٹی اور اسپانتک سے منسلک ایپس کو بلاک کر دیا ہے۔
یوکرینی عوام کے تحفظ کے لیے گوگل نے میپ فیچر بھی بند کردیا ہے۔ گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شاہراہوں اور یوکرینی عوام کو روسی حملوں سے بچانا ہے۔
امریکی اخبار نے روس کی جانب سے گوگل میپ کا ڈیٹا ٹریک کیے جانے کا انکشاف کیا تھ،۔ دوسری جانب ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ روسی سرکاری میڈیا پر یورپی یونین کی پابندیوں کی تعمیل کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

