تازہ تر ین

روس یوکرین جنگ، گوگل نے بھی روس پر پابندی عائد کر دی

امریکہ: (ویب ڈیسک) روس یوکرین جنگ کے بعد روس کو کئی پابندیوں کا سامنا ہے، اور اب گوگل نے یورپ بھر میں پلے ایپ اسٹور سے روسی میڈیا آر ٹی اور اسپانتک سے منسلک ایپس کو بلاک کر دیا ہے۔
جبکہ یوکرینی عوام کے تحفظ کیلئے گوگل نے میپ فیچر بھی بند کردیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شاہراہوں اور یوکرینی عوام کو روسی حملوں سے بچانا ہے۔
امریکی اخبار نے روس کی جانب سے گوگل میپ کا ڈیٹا ٹریک کیے جانے کا انکشاف کیا تھ،۔ دوسری جانب ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ روسی سرکاری میڈیا پر یورپی یونین کی پابندیوں کی تعمیل کریں گے۔
دوسری جانب صدر پیوٹن نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ روسی شہری بیرون ملک 10 ہزار ڈالر سے زیادہ نہیں لے جاسکتے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک کی معاشی پابندیوں کی وجہ سے روسی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور روسی کرنسی روبل کی قیمت کافی گر گئی ہے۔
روس کے سنٹرل بینک کے مطابق ماسکو کی ایکسچینج میں اسٹاک مارکیٹ میں تجارت متواتر تیسرے روز بھی بند رہے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv