واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ نے روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کر دیں، صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے امریکی پابندیوں سے روسی معیشت کو نقصان پہنچے۔ چھ روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔ اُن کا خیال تھا کہ یورپ اور نیٹو اس پر ردعمل نہیں دیں گے، اب پیوٹن دنیا میں تنہا ہو چکے ہیں ۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ آمر جب سبق نہیں سیکھتے توافراتفری پھیلاتےہیں، ہم نے اپنی تاریخ سے یہی سبق سیکھا ہے، 6 روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔ امریکا یوکرین کی حکومت اورعوام کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنےکی کوشش کی، ہم جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، پیوٹن سمجھتےہیں وہ ہماری صفوں میں تفریق پیدا کرسکتےہیں، پیوٹن کا یوکرین پر حملہ کرنا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔
روسی صدرسمجھتے ہیں یورپ اور نیٹو اس پرردعمل نہیں دیں گے، روسی کرنسی روبل اپنی 40 فیصد قدر کھو چکی ہے، آج سے تمام روسی طیاروں کے لیےامریکی فضائی حدود بند کردی گئیں، امریکا اور اتحادی پوری طاقت سےاپنی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ولادی میر پیوٹن نے سیاسی کوششوں کو مسترد کیا، جمہوریت اور آمریت کی جنگ میں جمہوریت کی جیت ہوتی ہے، کوشش کریں گے امریکی پابندیوں سے روسی معیشت کونقصان پہنچے، کانگریس یوکرین کےلیے اسلحہ اور امداد کی منظوری دے، یوکرین کےعوام بڑے حوصلے کے ساتھ لڑ رہے ہیں، روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ کے ساتھ کیا، نیٹو ممالک کے دفاع کے لیے امریکی افواج کو متحرک کر دیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

