تازہ تر ین

شاہین آفریدی کا ہونے والے سسر کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔
ایسے میں نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام بھیجا۔
شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ’آپ کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹار اور پاکستان کا فخر ہیں، آپ ایسے ہی دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے لیے روشنی کا باعث بنتے رہیں، آمین’۔
اس کے علاوہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی شاہد آفریدی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ’ لالا اب تو صحیح والی عمر بتادے’۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی صحیح تاریخ پیدائش کے حوالے سے ہمیشہ ہی باتیں کی جاتی رہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv