تازہ تر ین

اپوزیشن اپنے لوگوں پرنظر رکھے کہیں وہ تحریک عدم اعتماد میں ہمیں سپورٹ نہ کریں، شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد ختم اور لانگ مارچ بھی اب نظر نہیں آرہا، اپوزیشن کو اپنے لوگوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردیں۔
چوہدری برداران سے اُن کی رہائش گاہ پر عمران خان کی ملاقات کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومتی ممبران پورے ہیں،کوئی ممبر کہیں نہیں جا رہا، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے ایسی صورت میں کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے لوگوں کو دیکھے، کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کر دیں کیونکہ اب اپوزیشن کی پوزیشن خراب اور عمران خان کی پوزیشن بہتر ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت خود مر چکی ہے، عمران خان نے چوہدری برادران سے ملاقات کرکے اچھا کیا اگر وہ ملاقات کے لیے نہ جاتے تو افواہیں جنم لیتیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv