تازہ تر ین

یوکرین کی خاتون صحافی پریس کانفرنس میں برطانوی وزیراعظم کے سامنے رو پڑیں

وارسا: (ویب ڈیسک) یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون رپورٹر برطانوی وزیراعظم بورس جونسن سے سوال کرنے کے دوران رو پڑیں۔
یوکرائنی صحافی ڈاریا کالینیوک نے پولینڈ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ روسی جیٹ طیاروں کو شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے نو فلائی زون نافذ کریں۔
ڈاریا کالینیوک نے سوال کیا کہ تقریباً 40 میل لمبا ایک فوجی قافلہ یوکرین کے دارالحکومت کے شمال میں ہے اور خدشہ ہے کہ شہر کو راکٹوں کی بوچھاڑ کا سامنا کرنا پڑے گا جو تباہ کن شہری ہلاکتوں کا باعث بن سکتے ہیں۔
انہوں نے بورس جونسن سے پوچھا کہ آپ “آپ پولینڈ آ رہے ہیں- لیکن آپ کیف کیوں نہیں آرہے، کیونکہ تم ڈرتے ہو اور نیٹو دفاع پر آمادہ نہیں ہے”۔ نیٹو تیسری عالمی جنگ سے خوفزدہ ہے جو پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ برطانیہ اور نیٹو اتحادی ‘آرٹیکل 5′ کے تصادم کے خطرے کی وجہ سے نو فلائی زون کو نافذ کرنے سے انکار کر رہے ہیں، جو 30 ممالک کے اتحاد نیٹو کو جوہری ہتھیاروں سے لیس روس کے ساتھ جنگ ​​پر مجبور کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ خاتون صحافی کی ویڈیو سوشل میں پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ اسے اب تک صرف ٹوئٹر پر 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv