اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کو اپنے خلاف مبینہ طور پر جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پر قانونی نوٹس بھیجوایا، کہتے ہیں ریحام خان 14روز میں تحریری معافی مانگیں، بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کروں گا ۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میں موقف اختیار کیا کہ حال ہی میں وزارتوں کو دئیے گئے اہداف کی تقریب منعقد ہوئی، ان کی وزارت نے سوفیصد اہداف حاصل کرکے پہلا نمبرلیا جبکہ آپ نے ایک مسودہ سے اس کارکردگی کو متنازع بنایا گیا جس سے نہ صرف ان کی ہتک ہوئی بلکہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی، کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے آپکی تحریرسے بہتان تراشی کی گئی ،آپکے نام سے پہلے ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی ،شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دیکر مراد سعید پر تہمت لگائی گئی، آپ 14یوم میں تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔
نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگرام، تقاریراور سوشل میڈیا پوسٹس شامل کی گئی ہیں۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ اگر وضاحت اور معافی نہ مانگی تو عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کروں گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

