لاہور:(ویب ڈیسک) بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ لاہور میں ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی، شبہاز شریف نے کہا ہے کہ بی این پی مینگل ہمارے ساتھ ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے سیاسی رابطے مزید تیز کردیے ہیں۔ اس حوالے سے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل لاہور پہنچے جہاں انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل اور شہبازشریف کی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اختر مینگل کی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے مشترکہ طور پر بات چیت بھی کی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی، مہنگائی نے ہرطرف ڈیرے ڈال لیے، ہماری ملاقات میں معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے تیاری جاری ہے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ وقت آنے پر یہ تحریک پیش کردیں گے اور اس بدترین حکومت سے نجات حاصل کرلیں گے، بی این پی مینگل ہمارے ساتھ ہے اور دونوں جماعتیں تحریک عدم اعتماد پر یکسو ہیں۔
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر خان مینگل نے کہا کہ آج ہم نے تحریک عدم اعتماد پر بات کی، پی ڈی ایم نے کافی حد تک اس پر ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، موجودہ حکومت میں بھی بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا، اب بھی وقت ہے کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک کیے جائیں تاکہ زیادہ دیر نہ ہو جائے، بلوچستان میں حالیہ سوزش 70 سال کی زیادتیوں کی وجہ سے ہے، تبدیلی کے نام سے اب ہمیں چڑ ہونے لگی ہے اب تبدیلی کے بجائے چھٹکارا ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بندوق سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، اسے سیاسی طور پر حل کیا جائے اور وہاں کے لوگوں کے مسائل سنے جائیں
لاپتہ لوگوں کا مسئلہ حل کیے بغیر معاملہ حل نہیں ہوسکتا، اگر کوئی گناہ گار ہے تو سزا دی جائے۔
بریکنگ نیوز
- واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
- 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
- 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
- ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
- فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
- ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
- کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
- ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
- مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
- برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
- ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
- مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
- کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
- آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
- سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
- پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
- نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
- لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
- اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر

