لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوئے 2 سال ہوگئے۔
پاکستان میں 26 فروری 2020 کو کراچی میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی،کورونا سے متاثرہ شخص صحتیاب ہو گیا تاہم مارچ کے دوسرے ہفتے تک کورونا کے کیسز وفاق سمیت چاروں صوبوں سے بھی سامنے آنے لگے۔
ملک میں کورونا کے باعث پہلی ہلاکت کی تصدیق 17 مارچ 2020 کو کی گئی۔
پہلی لہر میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس جون میں رپورٹ ہوئے جس کے بعد بڑھتے کورونا کیسز اور اموات کے باعث ماحول میں خوف بڑھتارہا۔ دنیا بھر کی طرح پاکستانی عوام نے بھی کورونا کی 5 لہروں کا سامنا کیا ،اب تک 15 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 14 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے جب کہ پاکستان میں کورونا سے اموات 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سب سے زیادہ اموات ہوئیں جن کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہے۔
اس کےعلاوہ سندھ میں بھی کورونا کے 5 لاکھ66 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ8 ہزار سے زائد افراد انتقال کرچکے ہیں۔
کورونا پر قابو پانے کے لیے پاکستان میں انسداد کورونا ویکسین کا آغاز تقریباً ایک سال بعد 2 فروری 2021 کو شروع ہوا ، اب تک ملک میں ویکسین کی اہل آبادی کو مجموعی طور پر 21 کروڑ 22 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

