کینیڈا : (ویب ڈیسک) کینیڈا کورونا کی روک تھام کے لیے ہربل ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ۔
کینیڈا نے پودوں اور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ انسداد کورونا ویکسین کی تیاری اور اس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
کینیڈین ریگولیٹرز نے کہا ہے کہ میڈیکاگو کی دو خوراک کی ویکسین 18 سے 64 سال کی عمر کے بالغ افراد کو دی جا سکتی ہے۔
لیکن 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ویکسین کے اثرات اور ثمرات کے بارے میں بہت کم ڈیٹا موجود ہے۔
ہربل ویکسین لگانے کا فیصلہ ایک تحقیقاتی مطالعے کے بعد کیا گیا۔ یہ مطالعہ 24 ہزار بالغوں پر مبنی تھا ۔ جس میں معلوم ہوا کہ کورونا کو روکنے میں یہ ویکسین 71 فیصد موثر ہے۔
مگر یہ تفصیل کورونا کی اومیکرون شکل کے ظاہر ہونے سے پہلےسامنے آئی تھی۔
میڈیکاگو پودوں کو زندہ فیکٹریوں کے طور پر وائرس نما ذرات اگانے کے لیے استعمال کرتا ہے جو وائرس کو کوٹ کرنے والے سپائیکی پروٹین کی نقل کرتا ہے۔
پودوں کے پتوں سے ذرات کو نکال کر صاف کیا جاتا ہے۔ برطانیہ میں تیار کردہ قوت مدافعت بڑھانے والا کیمیکل بھی انجکشن میں شامل کیا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

