کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا۔
یوکرین جنگ میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے معاملے پر سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک اور یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر) نوئل کھوکھر کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی شہریوں اور طالب علموں کے محفوظ انخلا پر بات چیت کی گئی۔
سی ای او پی آئی اے کی پیشکش پر یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن تیار کرلیا گیا، جس پر یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نے تمام پاکستانی طالب علموں کو یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں جمع ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں یکجا ہوں گے، پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طالب علموں کو وطن واپس پہنچائے گا۔
سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے بتایا کہ یوکرین سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پرواز تیار کی جارہی ہے، طالب علموں کے پولینڈ پہنچتے ہی طیارے کو روانہ کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم وطنوں کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، پی آئی اے کی یہ ہی روایت رہی کہ جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے وہ قدم بڑھاتی ہے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے حملے کے بعد دو ہزار سے زائد پاکستانی طالب علم اور شہری یوکرین میں محصور ہیں، جنہوں نے اپنی باحفاظت وطن واپسی کے لیے حکومت سے درخواست بھی کی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

